سپریم کورٹ، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور وکیل کے خلاف خارج مقدمہ بحال کرنے کی اپیل مسترد

سپریم کورٹ، ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور وکیل کے خلاف خارج مقدمہ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے محکمہ داخلہ پنجا ب کی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اورایک وکیل کے خلاف خارج کیا گیامقدمہ بحال کرنے کی اپیل مستردکر دی ۔جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود نے سماعت شروع کی تو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خواجہ عارف نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے وکیل ملک حیدر جمال نے ملتان میں غیر قانونی طورپر کمرشل پلازہ تعمیر کیا اور اس عمارت کا نقشہ منظور نہیں کروایا۔ لاہور ہائیکورٹ نے موقف سنے بغیر اینٹی کرپشن میں درج کروایا گیا مقدمہ خارج کر دیا،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے،عدالت نے درخواست زائد المعیاد ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

مقدمہ بحال،اپیل

مزید :

صفحہ آخر -