ٹریفک وارڈن نے بیٹے کا نام احمد مبین رکھ دیا

ٹریفک وارڈن نے بیٹے کا نام احمد مبین رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک وارڈن رائے محمد اسماعیل نے سانحہ چیئرنگ کراس میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین زیدی کی محبت میں اپنے بیٹے کا نام احمد مبین رکھ دیا ہے۔ ٹریفک وارڈن رائے محمد اسماعیل کے ہاں گذشتہ روز مقامی ہسپتال میں بیٹا پیدا ہوا۔ جس پر ٹریفک وارڈن نے سانحہ چئیرنگ کراس میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک لاہور احمد مبین زیدی کی محبت میں اپنے بیٹے کا نام احمد مبین رکھا ہے۔ ٹریفک وارڈن رائے محمد اسماعیل نے "پاکستان"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شہید ہونے والے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) احمد مبین زیدی سے دلی محبت کرتا ہے۔ اُن کی شہادت کے بعد دن رات غمزدہ رہتا ہے اور اب خداوند کریم نے اُسے بیٹا عطا کیا ہے۔ جس پر ڈی آئی جی احمد مبین زیدی سے محبت میں اپنے بیٹے کا نام احمد مبین رکھ دیا ہے۔ تاکہ ڈی آئی جی احمد مبین زیدی کی یاد تازہ رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -