جلد کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا،چودھری سرور

جلد کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں کسی ’’قدغن ‘‘ کے بغیر ر ینجرز کو مکمل اختیارات دینا ہوں گے کیونکہ رینجرز کا مکمل اختیارات کے ساتھ آنا ہی فائدہ مند ہوسکتا ہے ‘میں لکھا کر دیتاہوں جب تک اداروں میں سیاسی مداخلت ختم نہیں ہوگی امن کا قیام اور کر پشن کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن نہیں ہوسکتا ‘اداروں میں سیاسی مداخلت سے تباہی ہو رہی ہے ‘دہشت گرد اور ا نکے سہولت کار جہاں بھی ہیں انکے خلاف بلا تفر یق آپر یشن کر نا ہوگا ‘تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ وہ حسنین آباد لاہور کینٹ میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر مر کزی راہنما حا مد خان ایڈ وکیٹ ‘چوہدری محمداشرف سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی جبکہ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن ‘مہنگائی بے روزگاری اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل نے عوام اور ملک کو بدترین مشکلات کا شکار کر رکھا ہے اور قوم ایسے مسائل سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک پر مسلط کر پٹ حکمرانوں کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔
چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -