حافظ سعید کیخلاف کارروائی پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف پہلا منطقی اقدام ہے، بھارت

حافظ سعید کیخلاف کارروائی پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف پہلا منطقی اقدام ہے، ...

  

نئی دہلی(اے این این) بھارت نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کیخلاف کارروائی پاکستان کادہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پہلا منطقی اقدام ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ حافظ سعید عالمی دہشت گرد ہیں جو نہ صرف ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں بلکہ لشکر طیبہ، جماعت الدعوۃ اور اپنے اتحادیوں کے ذریعے پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی لہر میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کیخلاف کارروائی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پہلا منطقی اقدام ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -