یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلرکے اعزاز میں الوداعی تقریب

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلرکے اعزاز میں الوداعی تقریب

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وائس چانسلر میجر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر محمد اسلم کے اعزاز میں پیر کے روز الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹاف کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں سابق وائس چانسلر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یو ایچ ایس کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان نے کہا کہ پروفیسر اسلم کی سربراہی میں یو ایچ ایس نے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں نمایاں ترقی کی۔

ان کے دور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نہ صرف ملک کی بہترین سرکاری میڈیکل یونیورسٹی ہونے کا اعزاز برقرار رکھا بلکہ کوالٹی اشورنس میں بھی یونیورسٹی کی درجہ بندی میں بہتری آئی۔

پروفیسر اسلم کے دور میں یونیورسٹی کے کالا شاہ کاکو کیمپس کی ڈویلپمنٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا اور اس کے تحت نئے مینجمنٹ بلاک اور ہاسٹل کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق وائس چانسلر میجر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر اسلم نے یونیورسٹی سٹاف اور فیکلٹی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر فیکلٹی اور سٹاف کی جانب سے ایک متفقہ قراردار بھی منظور کی گئی جس میں پروفیسر اسلم کی یو ایچ ایس کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بعدازاں پروفیسر اسلم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یونیورسٹی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -