ملکی معیشت کا انحصارجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانی کے درست استعمال پر ہے،ڈاکٹر فضل

ملکی معیشت کا انحصارجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانی کے درست استعمال پر ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)مرکز برائے واٹر ریسورسز انجینئرنگ کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ’’ایپلیکیشنز آف جی آئی ایس اینڈ ریموٹ سینسنگ ان واٹر ریسورسز‘‘ میں شروع ہوگئی ہے۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالدنے بطور مہمان خصوصی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا انحصارجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانی کے درست استعمال پر ہے تاکہ توانائی اور دیگر شعبوں میں اس قدرتی وسیلے سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

ڈائریکٹر مرکز برائے واٹر ریسورسز انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے شرکاء کو ورکشاپ کے اغراض مقاصد ،پرفیشنلز اور طلبا کیلئے افادیت سے آگاہ کیااس موقع پر ڈینز ، اساتذہ اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -