حالیہ دہشتگردی کی لہر ہمارے ملک کیخلاف ایک انٹرنیشنل سازش ہے ،اعجاز احمد حفیظ

حالیہ دہشتگردی کی لہر ہمارے ملک کیخلاف ایک انٹرنیشنل سازش ہے ،اعجاز احمد ...

  

لاہور(فورم :دیبا مرزا :اہتمام آصف شاہ : تصاویر:علی رضا) ڈپٹی میئر لاہور اعجاز احمد حفیظ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں اختیا رات کی منتقلی کا عمل جاری ہے ،ہمارے لیڈر میاں نواز شریف ایک وژ نری قائد ہیں ،مسلم لیگ( ن) کی قیادت میں ملک شبا نہ روز ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ،حالیہ دہشت گردی کی لہر ہمارے ملک کے خلاف ایک انٹر نیشنل سازش ہے ،ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد ہے ،سانحہ مال رو ڈ کے سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی ہمارے پولیس فورس خصو صا سی سی پی او لاہور امین وینس کی کارکر دگی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ،عمران خان جعلی دستاویز کے بل بوتے پر وزیر اعظم بننے کے خواب چھوڑ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پاکستان فورم ‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ بلد یاتی نظام کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی مئیر اعجاز حفیظ کا کہنا تھا کہ یہی ایک ایسا نظام ہے کہ جو براہ راست عوام کی پہنچ میں ہے اور اس نظام سے عوام مستفید بھی ہورہے ہیں اس نظام میں جو خامیاں تھیں اس کو دور کیا گیا ہے اورا س میں ایسی چیزیں شامل کی گئی ہیں کہ جن سے عوام بہت خوش ہیں بلدیاتی نظام کی وجہ سے ہی عوام کو ان کی دہلیز پر صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی ایشوز پر ریلیف مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں محمد نواز شریف ‘ میاں محمد شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف نے جو خدمت کی سیاست کی ہے اس کی وجہ سے ہمیں ہر الیکشن میں کامیابی مل رہی ہے اور شائد یہ پہلا موقع ہو گا کہ کسی بھی جماعت کو لاہور میں بلدیاتی الیکشن میں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت ملی ہے اور منفی سیاست کرنے والے عمران خان صرف تیرہ نشستیں ہی حاصل کر سکے جبکہ عوام نے ہماری قیادت پر جو اعتماد کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور عوام کو ڈلیور بھی کرہے ہیں آئندہ بھی ہم ہی کامیاب ہوں گے اور عمران خان اسی طرح سے روتے رہ جائیں گے عوام نے انہیں پہلے بھی مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی مسترد ہی کریں گے اگر انہوں نے انتشار پسندی کی سیاست کو ختم نہ کیا تو پھر انہیں کے پی کے میں بھی ناکامی ملے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -