پی یو کانووکیشن،کوریا کی طالبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

پی یو کانووکیشن،کوریا کی طالبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام125ویں جلسہ عطائے اسناد کی تقریب میں منفرد اعزازات، پنجاب یونیورسٹی سے تاریخ کے مضمون میں کوریا کی طالبہ پارک کیو سون نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ جبکہ ایران سے آئی طالبہ غزالہ غریب نے بائیولوجیکل سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پنجاب یونیورسٹی ایم اے پاکستان سٹڈیز میں نابینا طالبعلم محمد احمد نے گولڈ میڈل حاصل کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

نابینا طالبعلم کو رضا علی گیلانی خود سٹیج سے نیچے چھوڑنے آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -