فرقان پبلک سکول‘ کوٹ عبدالمالک کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

فرقان پبلک سکول‘ کوٹ عبدالمالک کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)فرقان پبلک سکول‘ کوٹ عبدالمالک کے طلبا و طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہوراور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سادھوکی‘ گوجرانوالہ کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ،جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے کوئین میری کالج‘لاہور‘نووا کالج آف کامرس‘ ودیگر کا وزٹ کیا۔


طفیل روڈ‘لاہور‘دی لاہور لائیسم‘ ہربنس پورہ کیمپس‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ تریڈے والی‘شیخوپورہ‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ تریڈے والی‘ شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان ‘ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد477تھی ۔

Bac