سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پرلیسکو انجینئر سمیت 3افسر معطل

سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پرلیسکو انجینئر سمیت 3افسر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر لیسکو ملازمین کیخلاف کاروائی، انجینئرسیمت تین افسران کو معطل کر دیا گیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو سید واجد علی کاظمی نے132KVگرڈ اسٹیشن اوکاڑہ سٹی2۔ میں کام کے دوران سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ غفلت کے مرتکب اسسٹنٹ انجنئیرٹرانسمیشن زاہد پرویز ، سب اسٹیشن آپریٹر گریڈ1۔ رانا رشید، سب اسٹیشن آپریٹر گریڈ2۔ تنویر اشرف کو معطل کر دیا۔ مزید برآں لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی آفیسر یا ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کسی شخص کی جان سے کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -