اپ گریڈیشن کے نوٹیفیکیشن ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،غلام محی الدین

اپ گریڈیشن کے نوٹیفیکیشن ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،غلام محی الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب ٹیچرز یونین ، پنجاب کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین کی صدارت میں گزشتہ روز ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکر ٹری جنرل کاشف شہزاد چوہدری سمیت ضلعی صدو راور مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران جن میں محمد نجیب پا شا،محمد افضل لاہم، رانا محمد اسلم ساغر ، احسان گوندل، محمد ریاض دھار یوال،محمد اصغر کاہلوں، میاں طارق سلطان گورایا، محمد سعید، حاجی مشتاق اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر پنجاب ٹیچرز یونین ، پنجاب رانا محمد اسلم ساغر نے صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین پرا عتماد کی قرار داد پیش کی جسے تمام مجلسِ عاملہ نے اتفاقِ رائے سے منظور کیا۔ حافظ غلام محی الدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیکرٹری سکولزسکیل اپ گریڈیشن کی یقین دھانی پر خاموش نہیں بیٹھے ۔ نوٹیفیکیشن ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سکیل اپ گریڈیشن اساتذہ کا حق ہے اگر حق چھننا پڑا تو چھین کر لیں گے۔


، حافظ غلام محی الدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہاضلاع کے عہدیداران اپنے اپنے اضلاع کے مسائل کو حل کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اگرکسی بھی ضلع میں ان سروس پرموشن ، ایجوکیٹرز کے مستقلی ، پے پیکج اور دیگر مسائل میں کوئی رکاوٹ ہے تو مرکز میں رابطہ کریں آپ کے مسائل کو حل کروایا جائے گا۔ کاشف شہزاد چوہدری نے کہاکہ ارباب اختیار کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اگر تعلیم کے شعبہ کو ترقی مقصود ہے تو اساتذہ کو عزت اور وقاردیا جائے۔ ترقی یافتہ اقوام نے اپنے اساتذہ کو عزت اور وقار دے کر ہی ترقی کی ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اورا ب بھی ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔پہلے بھی حکومت نے قائدین اساتذہ کو جیلوں میں ڈال کر اور جھوٹے پرچے کروا دیکھ لیا ہے۔ ہم نہ پہلے ڈرے اور جھکے تھے نہ اب ڈریں اور جھکیں گے۔ سازشیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ اجلاس نے مزاکرات پر اطمنان کا اظہار کیا اور ان پر ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔ اوراس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری جدوجہدمسائل کے حل تک جاری رہے گی۔ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کروانے اوردیگر مسائل کے حل کے لئے یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے پلیٹ فارم سے باقی اساتذہ تنظیموں کا بھرپور ساتھ دیں گے