ن لیگ کے قائدین کے قول و فعل میں تضاد ہے ،میاں علی ر شید

ن لیگ کے قائدین کے قول و فعل میں تضاد ہے ،میاں علی ر شید

  

اہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنمامیاں علی ر شید نے کہاہے کہ شریف خاندا ن کو ملک سے کوئی ہمدرد نہیں مل رہا تو انہوں نے قطریوں کو اپنا خیر خواہ بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کرنا شروع کر دیا ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے سارے مفادات بیرون ملک ہیں پاکستان میں صرف حکومت کرنا چاہتے ہیں جو ملک و قوم سے دھوکہ دہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے پالیسیاں سب کے سامنے ہیں وزیر اعظم کے دوغلی پالیسوں سے انکار کے بیانات غیر حقیقت پسندانہ ہے عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دوغلی پالیسیاں ہی بنائی ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین کے قول و فعل میں تضاد ہے اس جماعت نے ہمیشہ کہا کچھ اور کیا کچھ اور ہے قوم کے ساتھ جھوٹ بولنے کی وجہ سے اب ان پر اعتماد کرنے کو کوئی تیار نہیں۔

، اس جماعت کے قائدین دو ٹوک موقف اختیار ہی نہیں کر سکتے اْن کو ہمیشہ اپنے اعلانات واپس لینے پڑتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ جماعت اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -