شوکت بسرا آج پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو لیکر ہارون آباد جائیں گے

شوکت بسرا آج پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو لیکر ہارون آباد جائیں گے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما شوکت بسرا آج پنجاب کی قیادت کو لیکر جنوبی پنجاب جائیں گے ۔ جنوبی و وسطی پنجاب کی پوری قیادت ہارون آباد کادورہ کریگی اس موقع پر شوکت بسرا پر حملے میں شہید ہونیوالے امتیاز حیدر کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی جائیگی۔ جنوبی پنجاب جانیوالی قیادت میں قمرزمان کائرہ، مخدوم احمد محمود ، ندیم افضل چن، نتاشہ دولتانہ اور مصطفی نواز کھوکھرقابل ذکر ہیں۔ یہاں قائدین سہ پر تین بجے پولیس کیخلاف پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ آخر -