عوام کو دوا کے نام پر موت بیچنے والے مافیا کے خلاف اعلان جنگ جاری ہے ، امانت اللہ

عوام کو دوا کے نام پر موت بیچنے والے مافیا کے خلاف اعلان جنگ جاری ہے ، امانت ...

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی وزیرآبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو دوا کے نام پر موت بیچنے والے مافیا کے خلاف اعلان جنگ جاری ہے اور حتمی نتائج تک جاری رہے گی۔انسانیت کے قاتل کسی طور پر رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب ڈرگ ایکٹ 1976میں ترامیم کا مقصد جعلی ادویات بنانے والی کمپنیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔پنجا ب حکومت کی قیادت کا عوام سے وعدہ ہے کہ ادویات کی تیاری کی پڑتال اور ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی آف پاکستان کی رجسٹریشن کے بغیر ادویات کی تیاری کرنیوالے افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے گا۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ،پاکستان کیمسٹ ہومیو پیتھک فارما سیوٹیکل اور دیگر تمام ایسوسی ایشنز کے درمیان ترمیمی ڈرگ ایکٹ 2017 پر پیدا شدہ ڈیڈ لاک ختم اور اس ضمن میں دونوں فریقین کے مابین مذاکرات کی کامیابی خوش آئند ہے۔

۔صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ دونوں فریقین کے مابین طے پانے والے معاہدہ کے چیدہ نکات کی رو سے مذکورہ تمام ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے اقرار کیا ہے کہ وہ ملک سے جعلی اور غیر معیار ی ادویات کے خاتمے کی مہم میں حکومت کے ساتھ ہیں اوراس ضمن میں حکومت کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیا ر ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -