حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے ،شازیہ خان

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے ،شازیہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما شازیہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ھکومت کی اولین ترجیحات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ہماری حکومت عوام کو ڈلیور کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کا (ن) لیگ پر اعتماد بڑھ رہا ہے ۔