سائبیریا سے اٹھنے والا ریت کا طوفان چین پہنچ گیا ، ٹریفک جام ،ہزاروں لوگ سڑکوں پر پھنس گئے

سائبیریا سے اٹھنے والا ریت کا طوفان چین پہنچ گیا ، ٹریفک جام ،ہزاروں لوگ ...
 سائبیریا سے اٹھنے والا ریت کا طوفان چین پہنچ گیا ، ٹریفک جام ،ہزاروں لوگ سڑکوں پر پھنس گئے

  

سنکیانگ(آئی این پی ) سائبیریا سے اٹھنے والا ریت کا طوفان چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ پہنچ گیا ، ٹریفک روک دی گئی،ہزاروں لوگ سڑکوں پر پھنس گئے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں ریت کے طوفان نے ٹریفک رکوا دی ، ہزاروں لوگ سڑکوں پر پھنس گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے اٹھنے والے طوفان کے زیر اثر سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے ریت فضا میں بکھیر دی ، ہوا کی رفتار کے باعث سڑکوں پر چھوٹی گاڑیاں روکنا پڑیں ۔ ریت کے باعث حد نگاہ چند میٹر رہ گئی ، مقامی فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پچاس سے زائد لوگوں کو بچا کر ہنگامی مراکز پہنچایا ۔

مزید :

صفحہ آخر -