دشمن سی پیک سے پاکستان کو پہنچنے والے بے شمار فوائد سے خوف زدہ ہیں،نثار کھوکھر

دشمن سی پیک سے پاکستان کو پہنچنے والے بے شمار فوائد سے خوف زدہ ہیں،نثار ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چئیرمین یونین کونسل 115ملک نثار کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن سی پیک کے ذریعے مستقبل میں پاکستان کو پہنچنے والے بے شمار فوائد سے خوف زدہ ہیں اسی لئے دشمن قوتیں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے معیشت تباہ کرکے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر رہی ہیں لیکن وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت اور پاک فوج نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنانا شروع کر دیا ہے ۔

۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یونین کونسل میں وائس چئیرمین ملک فیصل کھوکھر ‘چودھری افتخار اور یوتھ کونسلر سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ ملک نثار کھوکھر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے پاکستان کو معاشی و اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے لہذا پاک سرزمین سے امن کے دشمنوں کو ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور پوری قوم متحد ہو کرمسلم لیگ (ن) کی حکومت اور پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -