بحریہ ٹاؤن نے شجر کاری مہم کاآغازکردیا، 20ہزار پودے لگائے جائینگے

بحریہ ٹاؤن نے شجر کاری مہم کاآغازکردیا، 20ہزار پودے لگائے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی ، اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شجر کاری مہم 2017 کا آغاز بروز ہفتہ 18 فروری 2017 کو ایک شاندار تقریب کے ساتھ کیا گیا ۔اس تقریب میں جڑواں شہروں کی مشہور شخصیات ،بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ ،ماحولیاتی ماہرین اور ہارٹیکلچریٹس نے شرکت کی ۔کمیٹی برائے ہارٹیکلچر اور ماحول کے تعاون سے منعقد کی جانے والی اس تقریب کا انعقاد دریائے کورنگ کے کنارے کارنس روڈ پر کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مختلف اقسام کے 200 سے زائد پودے لگائے گئے۔مارچ کے وسط تک جاری رہنے والی اس مہم میں 20,000 سے زائد نئے پودے لگائے جائیں گے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی اےئر مارشل مسعود نئے سرسبز پاکستان کی تعمیر میں بحریہ ٹاؤن کے کردار کو سراہتے ہوئے شجر کاری مہم کو بحریہ ٹاؤن کی ماحول دوستی کا ثبوت قرار دیا۔فیاض الدین ہیڈ آف سروسز ( نارتھ )نے اپنے استقبالیہ نوٹ میں ماحول اور انسانی زندگی میں درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

مزید :

صفحہ آخر -