پانامہ لیکس میں عمران خان کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے،اظہر حسین

پانامہ لیکس میں عمران خان کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے،اظہر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چئیرمین یونین کونسل جوہرٹاؤن 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں ہمارے چئیرمین عمران خان کی اخلاقی فتح ہوچکی ہے اورہر سطح پر ہمارا موقف ہی تسلیم کیا جارہا ہے پورا پاکستان جانتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہی اصولی اوروزنی ہے ،کسان،مزدور،تاجر ،وکیل ،دانشور،ڈاکٹر ،استاد سب ہمارے ساتھ ہیں یہ کرپٹ حکمران سے نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو عوام کے مسائل کا علم نہیں ہے انہیں صرف اپنا اقتدار عزیز ہے جب حکمران کرپشن کریں گے تو ہر شعبہ سے وابستہ افرادبھی کرپشن کرنی شروع کردیں گے۔


کرپٹ لوگوں کی حکومت معاشرے میں کرپشن ہی پھیلاتی ہے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہر طرف لوٹ مار ہورہی ہے لیکن حکمران سکون کی نیند سو رہے ہیں۔