کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈولفن 20 سے 25فروری تک ہفتہ صفائی منائیں گے

کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈولفن 20 سے 25فروری تک ہفتہ صفائی منائیں گے

  

لاہور (پ ر) کنٹہنمنٹ بورڈ لاہور اور ڈولفن 20 سے 25فروری تک ہفتہ صفائی منا رہے ہیں۔ اس ہفتہ صفائی کے متعلق ایڈیشنل سی۔ ای ۔او لاہور راجہ حیدر شجاع اور ایڈایشنل سی۔ ای۔ او والٹن چوہدری ضیا حسین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس’’کلین دیک‘‘کے وہ اہم حصے ہیں۔ ایک جن علاقوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں ان کو صاف کر کے عوام کو وہاں کوڑا دان مہیا کرنا جبکہ دوسرا عوام کے اندر صفائی کے شعور کو بیدار کرنا ہے۔ اس حوالے سے دونوں افسران نے لاہور اور والٹن کینٹ کے مختلف علاقوں میں صفائی سے متعلق کئے گئے اقدامات پر میڈیا کو بریفنگ دی۔

۔انہوں نے کہا کہ عوام کے اندر شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی مختلف پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جن میں آگاہی واک، سکولوں اور کالجوں کے طلباء کیلئے ورکشاپس کا انعقاد، گلیوں اور چوکوں میں بینرز اور اسٹیمرز کی تنصیب شامل ہے۔ مزید برآمد ہفتہ صفائی کے آخر میں بہترین ورکر اور سیکٹر (علاقہ) کی کیٹیگری کے انعامات دینے کے لیے ٹیموں کی تشکیل بھی کر دی گئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -