وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف پنجابی شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار محمد حسین شاد کے انتقال پراظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف پنجابی شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار محمد حسین شاد کے ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف پنجابی شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار محمد حسین شاد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد حسین شاد مرحوم نے پنجابی ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور ان کی پنجابی ادب کے حوالے سے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -