بھارت کا ایسا سکول جس کی طالبات کی عمر60سے 90سال

بھارت کا ایسا سکول جس کی طالبات کی عمر60سے 90سال

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )ماضی کے پاکستان میں’’ نئی روشنی سکول ‘‘کے نام سے حکومت نے سرکاری سطح پر’’ تعلیم بالغاں ‘‘ کا انتظام کیا اور اس کا خوب چرچا بھی ہوا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ بیل منڈھے نہ چڑھ سکی ،لیکن بھارت میں ایک سکول ٹیچر نے اپنے گاؤں میں ایسا ہی ایک انوکھا سکول کھول رکھا ہے جہاں 60سے لیکر 90سال کی بزرگ بوڑھی خواتین کو ابتدائی طور پر لکھنا پڑھنا سکھایا جاتا ہے ،پنک کلر کایونیفارم پہنے ،ہاتھوں میں کالے رنگ کی سلیٹ اور سفید چاک تھامے ’’پڑھائی کے شوق ‘‘ میں صبح سویرے لاٹھیوں کے سہارے اس انوکھے سکول میں پہنچتی ہیں۔بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق پھاگے گاؤں کے ایک پرائمری سکول ٹیچر بانگڑ نے اپنے گاؤں کی انتہائی ضیعف اور بوڑھی خواتین کو ’’زیور تعلیم ‘‘ سے آراستہ کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے ،اس کام کے لئے استاد بانگڑ نے ایک مقامی این جی او ’’موتی رام خیراتی ٹرسٹ ‘‘ کی مدد سے ایک ایسا انوکھا سکول کھول رکھا ہے جہاں صرف ان بوڑھی خواتین کو داخلہ ملتا ہے جن کی عمریں 60سال سے زیادہ اور 90سال سے کم ہوں ،یہ سکول بھی دیگر روائتی سکولوں کی طرح صبح سویرے کھلتا ہے اور اس سکول میں زیر تعلیم 29طالبات کا یونیفارم ’’پنک رنگ کی ساڑھی‘‘ہے جو استاد بانگڑ کی طرف سے مہیا کیا جاتا ہے ، صبح سویرے سکول یونیفارم پہن کر سکول پہنچنے والی یہ بوڑھی طالبات کلاس شروع ہونے سے پہلے باقاعدہ اسمبلی میں صبح کا آغاز ’’دعا ‘‘ سے کرتی ہیں۔

بھارت کا سکول

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -