ہزاروں سال پرانی غار سے ایسا ڈھانچہ برآمد کہ ماہرین حیران رہ گئے

ہزاروں سال پرانی غار سے ایسا ڈھانچہ برآمد کہ ماہرین حیران رہ گئے

  

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک ہزاروں سال پرانی غار دریافت کی اور جب وہ اس کے اندر گئے تو ایسی چیز نظر آ گئی کہ سب ششدر رہ گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق غار کے اندر ایک قدیم انسان کا ڈھانچہ پڑا تھا جسے اس وقت بے دردی سے پتھر مار مار کر قتل کیا گیا تھا۔ اس ڈھانچے کی ٹانگیں کراس (X)کی پوزیشن میں تھیں اور اس کی ٹانگوں اور بازؤں پر بھاری پتھر رکھے ہوئے تھے۔ایران میں ڈھائی ہزارسال پرانا ’ خزانہ ‘ دریافت لیکن نکالنے کی کوشش کی تو کْھدائی کے دوران سائنسدانوں کو ایک چیز ایسی بھی مل گئی کہ دیکھ کر ہر کسی کا رنگ اْڑ گیا، ایسا انکشاف کہ دنیا کی تاریخ ہی بدل گئی ڈھانچے کے ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ اس انسان کا تعلق 430ء سے 630ء کے درمیان کے زمانے سے ہے۔ بلیک آئیل کے علاقے میں واقع اس غار کے اندر یہ حیران کن دریافت یونیورسٹی آف ڈونڈی (Dundee)کے ماہرین نے کی۔ تجربات کے بعد ماہرین نے بتایا کہ اس شخص کو 5پتھر مارے گئے جس سے اس کے چہرے اور سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اس کی ہلاکت ہو گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -