باغبانپورہ ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے13سالہ سائیکل سوارجاں بحق

باغبانپورہ ، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے13سالہ سائیکل سوارجاں بحق

  

لاہور ( خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے13سالہ سائیکل سوار ہلاک ایک زخمی ہوگیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہیں معلوم ہوا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ دروغے والا اقبال کالونی کا رہائشی 13سالہ صغیر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی نے اس کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے متوفی کے بھائی نوید کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی گئی ہے،جلد ہی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -