اچھرہ،تیز رفتار موٹر سائیکل سوار میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکرا کر جاں بحق
لا ہور (کرا ئم رپورٹر) اچھر ہ کے علا قہ میں موٹر سائیکل سوار22سالہ نوجوان تیزرفتاری کے باعث میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکرا کر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ باباااعظم چوک اچھرہ کا رہائشی جہانگیر فیروز پور روڈ پر واقع الیکٹرک فیکٹری میں کام کرتا تھا گز شتہ صبح سویرے کام سے فارغ ہو کر گھر واپس �آ رہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر میٹرو بس جنگلے کی دیوار سے ٹکرا گئی سر میں گہری چوٹیں لگنے سے جہانگیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ نوید کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہیں۔