960سے زائد سو یلین ، پولیس افسران و اہلکار کرپشن کے مقدامات میں اشتہاری

960سے زائد سو یلین ، پولیس افسران و اہلکار کرپشن کے مقدامات میں اشتہاری

  

 لا ہور (کرا ئم رپورٹر) پو لیس نے محکمہ اینٹی کرپشن کی مدد سے مقدمات میں مطلوب اشتہاری افسروں اور ملازمین کی گرفتاری کے لئے پنجاب حکومت سے دوبارہ مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں آئی جی پو لیس پنجا ب نے ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈیئر(ر) مظفرعلی رانجھا اور چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)زاہد سعید کو باضابطہ طور پر لیٹر بھجوا دیئے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر اشتہاری پولیس افسروں اور ملازمین کی فہرست چیف سیکرٹری آفس کو بھجوائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں اس وقت 960 سے زائد سول و پولیس افسروں ملازمین کرپشن کے مقدمات میں اشتہاری ہیں ان میں 11ایس پی ، 63ڈی ایس پیز،117انسپکٹر، 129اسسٹنٹ سب انسپکٹر و سب انسپکٹر 133حوالدار ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبل 23تحصیلدار 73نائب تحصیلدار 98قانون گو 121پٹواری اور دیگرملازمین شامل ہیں ان میں سے متعدد افسر و ملازمین ریٹائرڈ ہو چکے ہیں یا ہونیوالے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی اینٹی کرپشن سید علی مرتضی اور انور رشید ملزموں کی گرفتاری کے لئے آئی جی اور ہوم سیکرٹری میجر(ر) اعظم سلمان کو مراسلے لکھ چکے ہیں مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کرپشن مقدمات میں اشتہاری افسر زیادہ تر یونیفارم میں اب بھی ڈیوٹیاں کر رہے ہیں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں جس نے کرپشن کی وہ چاہے یونیفارم میں ہو یا سول کپڑوں میں اس کی گرفتاری کے لئے ہر طرح کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا محکمہ زمینی حقائق کے مطابق کرپشن کے مقدمات میں تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -