گارڈن ٹاون ، بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق

گارڈن ٹاون ، بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )گارڈن ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی۔پولیس کے مطابق چونڈہ سیالکوٹ کا رہائشی مبشرفیصل ٹاون اپنے فلیٹ سے رائیونڈ روڈ پر واقع دفتر جارہا تھا۔ جسے مولاناشوکت علی روڈ پر پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکرمار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ نوجوان کو طبی امداد کیلئے شہریوں نے جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو اطلاع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -