خراب کار دینے کے خلاف درخواست پاک سوزوکی موٹرز سے جواب طلب

خراب کار دینے کے خلاف درخواست پاک سوزوکی موٹرز سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شہری کو خراب کار دینے کے خلاف درخواست پر پاک سوزوکی موٹرز سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، جسٹس شاہد بلال حسن نے ڈاکٹر نوید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف عظمی لطیف ایڈووکیٹ پیش ہوئیں اور موقف اختیار کیا کہ پاک سوزوکی موٹرز نے درخواستگزار کو خراب کار دی جس کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کر کے کار کی تبدیلی اور ہرجانہ کی استدعا کی گئی تاہم صارف عدالت نے ان کی استدعا مسترد کر دی ۔

خراب کار

مزید :

علاقائی -