سٹیشن کنٹرولرز کی اسامیاں اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست سیکرٹری ریلوے کو فیصلے کی ہدایت

سٹیشن کنٹرولرز کی اسامیاں اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست سیکرٹری ریلوے کو ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ریلوے کے سٹیشن کنٹرولرز کی اسامیاں اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری محکمہ ریلوے کو 3ہفتوں میں فیصلے کی ہدایت کر دی ہے۔ جسٹس شاہد مبین نے محکمہ ریلوے کے عبدالستار سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار محکمہ ریلوے میں عرصہ دراز سے ملازمت کر رہے ہیں، محکمے میں دیگر اسامیوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے لیکن سٹیشن کنٹرولرز کی اسامیاں اپ گریڈ نہ کرنے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

سٹیشن کنٹرولرز

مزید :

علاقائی -