افغان نژادبچیوں کے ب فارم اور والد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کے لئے نادرا کا بھیجا گیا نوٹس چیلنج

افغان نژادبچیوں کے ب فارم اور والد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کے لئے نادرا کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )کمسن افغان نژادبچیوں کے "ب"فارم اور ان کے والد کے پاکستانی شناختی کارڈ کی منسوخی کے لئے نادراکی طرف سے بھیجا گیا نوٹس لاہور ہائیکورٹ چیلنج کر دیا گیاہے،نو سالہ سومیہ، چار سالہ عافیہ نے والد ولی خان سمیت چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ نادرا نے غیرملکی ہونے کی بنیاد پر درخواست گزاروں کے شناختی کارڈ منسوخی کا نوٹس بھجوایا ہے، درخواست گزار خاندان تین نسلوں سے پاکستان اور لاہور میں رہ رہا ہے اور پاکستانی حکومت کو تین نسلوں سے ٹیکس بھی ادا کیا جا رہا ہے۔
نوٹس،چیلنج

مزید :

علاقائی -