جناح ہسپتال ، ادویات سپلائی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

جناح ہسپتال ، ادویات سپلائی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہسپتال میں ادویات سپلائی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے خلاف درخواست پر ایم ایس جناح ہسپتال سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، جسٹس عائشہ اے ملک نے ٹھیکدار کمپنی حدیبیہ انٹرنیشنل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جناح ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر ادویات سپلائی کا ایک سالہ معاہدہ ہوا لیکن چار ماہ بعد ماہ بعد ہپستال انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر کنٹریکٹ معطل کر دیا اور کمپنی کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے بقایاجات بھی روک لئے ہیں۔
ادویات

مزید :

علاقائی -