حکومتی کارکردگی کے بجائے شخصیات کی تشہیر کا اقدام چیلنج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی پالیسی کے بغیر اشتہاری مہم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے، آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشتہارات کے ذریعے حکومتی کارکردگی کی بجائے شخصیات کی تشہیر کی جا رہی ہے۔یہ آئینی درخواست شہری انعام اکبر نے سعد رسول ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتیں پالیسی کے بغیر میڈیا کو بلاجواز اشتہارات جاری کر رہی ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت کو میڈیا کیلئے اشتہارات پالیسی بنانے کا حکم دیا جائے۔
تشہیر چیلنج