ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم کو 2سال کے لئے پروبیشن پر بھیج دیا گیا
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 2سال کے لئے پروبیشن پر بھیج دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کے روبروشمالی چھاؤنی پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سمیع اللہ سے شمالی پولیس نے دوران چیکنگ پسٹل برامدکیا تھا،دوران پولیس تفتیتش پتہ چلا اسلحہ ناجائز ہے اور پسٹل کا لائسنس بھی نہیں ہے۔
پروبیشن پر