لیبر کونسلر کا بطورچیئرمین نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری بلدیات کوفیصلے کی ہدایت

لیبر کونسلر کا بطورچیئرمین نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر سیکرٹری بلدیات ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے یو سی 255ستوکتلہ سے لیبر کونسلر کا بطورچیئرمین نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری بلدیات کوایک ہفتے میں فیصلے کی ہدایت کر دی، جسٹس شاہد وحید نے لیبر کونسل عبدالرزاق کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یوسی چیئرمین نواز سرور 23 جنوری کو وفات پا گئے اور ان کی وفات کے بعد یوسی کونسلرز نے درخواست گزار کو چیئرمین منتخب کیا لیکن سیکرٹری بلدیات درخواست گزار کے چیئرمین ہونے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہے ہیں۔

بطورچیئرمین

مزید :

علاقائی -