ریٹائرڈسیشن ججوں کا اردلی الاؤنس روکنے کا اقدام چیلنج

ریٹائرڈسیشن ججوں کا اردلی الاؤنس روکنے کا اقدام چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے سابق رجسٹرار نے ریٹائرڈسیشن ججوں کا اردلی الاؤنس روکنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،اس سلسلے میں ان کی درخواست پرچیف جسٹس سید منصور علی شاہ 24 فروری کو ابتدائی سماعت کریں گے ،درخواست میں سابق سیشن جج وسابق رجسٹرار ہائی کورٹ معظم حیات نے موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے مئی2016ء سے ریٹائرڈ سیشن ججوں کااردلی الاؤنس روک رکھا ہے اور کوئی وجہ بھی نہیں بتائی جا رہی۔

اقدام چیلنج

مزید :

علاقائی -