انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے،الیکشن بورڈ ہائیکورٹ بار

انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے،الیکشن بورڈ ہائیکورٹ بار

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن بورڈ راجہ جاوید اقبال نے کہا کہ 25فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سکیورٹی کے پیش نظر کوئی غیروکیل لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخل نہیں ہو سکے گا، ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ بار کے اہل ووٹرز کی تعداد 21ہزار481 ہے، الیکشن کیلئے انتظامات مکمل کر لئے، بائیومیٹرک اور مینوئل دونوں طریقے سے الیکشن کرانے کی تیاری ہیں، ہائیکورٹ بار کے انتخابات شفاف اور منصفانہ طریقے سے ہونگے، خواتین وکلاء کیلئے الگ پولنگ بوتھ ہونگے، الیکشن کے دن سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، الیکشن کے دن غیروکیل لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

مزید :

علاقائی -