بادی النظر میں سرتاج عزیز اور طارق فاطمی پالیسی معاملات پر بیانات نہیں دے سکتے : ہائیکورٹ

بادی النظر میں سرتاج عزیز اور طارق فاطمی پالیسی معاملات پر بیانات نہیں دے ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی حکومت کے پالیسی معاملات پر بیانات نہیں دے سکتے، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ ریمارکس محمود اختر نقوی کی متفرق درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔فاضل جج نے دونوں شخصیات کو کام سے روکنے کی اس درخواست پر وفاقی حکومت سے 23فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کے پالیسی معاملات پر بیان بازی کرنا منتخب حکومتی نمائندوں کا حق ہے لیکن سرتاج عزیز اور طارق فاطمی منتخب نمائندے نہ ہونے کے باوجود نہ صرف بیرون ممالک سے معاہدے کر رہے ہیں بلکہ بیان بازی بھی کی جا رہی ہے دونوں شخصیات کو پالیسی معاملات پر بیان بازی سے روکا جائے۔

چیف جسٹس

مزید :

علاقائی -