پنجاب میں رینجرز کو وسیع اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے،اعتزاز احسن

پنجاب میں رینجرز کو وسیع اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے،اعتزاز احسن

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے رینجرز کو سندھ کی طرز پر وسیع اختیارات دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کرنا ہے تو رینجرز کو پنجاب میں سندھ کی طرز کے اختیارات دیئے جائیں، رینجرز کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وزیر اعلی پنجاب کی اجازت کے بغیر کسی بھی وزیر کو پکڑ سکے جیسا کہ سندھ میں ہوتا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ فرقہ وارانہ واقعات میں ملوث تنظیموں کو دہشت گرد ہی نہیں مانتی، وزیر داخلہ مان چکے ہیں کہ فرقہ واریت دہشتگردی نہیں ہے۔

اعتزاز احسن

مزید :

علاقائی -