ڈان نیوز کے سینئر کورٹ رپورٹر توقیر گھمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ڈان نیوز کے سینئر کورٹ رپورٹر توقیر گھمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں ڈان نیوز کے سینئر کورٹ رپورٹر توقیر گھمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، ریفرنس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ اور جسٹس شجاعت علی خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب علی شاہ، نائب صدر عمر حیات، سیکرٹری محمد اشفاق سمیت دیگر کورٹ رپورٹ نے خصوصی شرکت کی، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ توقیر گھمن ایک محنتی کورٹ رپورٹر تھا اور ہر وقت اچھی سے اچھی خبر کی تلاش میں رہتا تھا، انہوں نے کہا کہ توقیر گھمن کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا، صدر کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن شعیب علی شاہ نے کہا کہ توقیر گھن اچھا صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھا، تعزیتی ریفرنس میں مرحوم توقیر گھمن کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔
تعزیتی ریفرنس

مزید :

علاقائی -