نیشنل انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست

نیشنل انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین بورڈ�آف ڈائریکٹرز امین بندوکدا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر این آئی سی ایل اور وفاقی حکومت سے 14 مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شاہد جمیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر امین بندوکدا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا ہے، امین بندوکدا 17 ملین قرضہ کے بینک ڈیفالٹر ہیں، کارپوریشن کے رولز او رقانون کے مطابق قرضہ ڈیفالٹر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات نہیں ہو سکتا۔

مزید :

علاقائی -