ججز کو وقت کا پابندکرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے ججز کو وقت کا پابندکرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لئے، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے بطور اعتراض کیس سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کا ایک جج دوسرے جج کیخلاف رٹ درخواست کیسے جاری کر سکتا ہے اور ایک جج دوسرے ساتھی جج کو وقت پر آنے کا کیسے کہہ سکتا ہے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی ۔
دلائل طلب