ماتحت عدالتوں کے ججوں کی سرکاری وغیر سرکاری سرگرمیاں محدود ، سیکیورٹی میں اضافہ

ماتحت عدالتوں کے ججوں کی سرکاری وغیر سرکاری سرگرمیاں محدود ، سیکیورٹی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ماتحت عدالتوں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اورپولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔یہ فیصلہ سیشن جج کی صدارت میں ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے ہونے والے گزشتہ روز کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد اور سینئرسول جج علی عباس ،ایس پی سٹی ڈویژن محمد نوید، ایس پی سیکیورٹی عبادت نثار، ڈی ایس پی اسلام پورہ مہرممتاز، ایس ایچ او لوئرمال میاں افضل، ایس ایچ او ناصر حمیداور لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری تنویراختر، سیکرٹری فرحان مصطفی اورنائب صدر عرفان تارڑ سمیت دیگر عہدیدارن نے شرکت کی ،اس موقع پر سیشن جج نے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔
اضافی سیکیورٹی

مزید :

علاقائی -