اوور ریڈنگ پرحکم امتناعی حاضل کرنیوالے شہری کے خلاف مقدمہ درج

اوور ریڈنگ پرحکم امتناعی حاضل کرنیوالے شہری کے خلاف مقدمہ درج

  

لاہور(نامہ نگار)بجلی کا بل زیادہ بھجوانے پر سول عدالت سے حکم امتناعی حاضل کرنے کی پاداش میں ایس ڈی اوجلوڈویژن او رمیٹر ریڈر نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کروادیا ہے ،متاثرہ دو سگے بھائیوں انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئے ، فاضل جج نے ملزم بھائیوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔عدالت میں جلوکے دو سگے بھائیوں محمد حسن اور حنیف نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لیسکو جلو ڈویژن نے ان کے گھر اڑھائی لاکھ روپے کا بل بھجوا دیاہے، انہوں نے سول جج عثمان ریاض کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا ،اس موقع پر عدالت نے 9 ہزارروپے بل جمع کرانے کا حکم دیا جو جمع کرادیا گیا لیکن اس کے باوجود ذاتی رنجش پر متعلقہ ایس ڈی اور اور میٹر ریڈر نے انتقام لیتے ہوئے دونوں پربجلی چوری کا مقدمہ بنا دیاہے،عدالت میں حسن نے بتایا کہ مکان اس کی ملکیت ہے اگر مقدمہ دینا ہوتا مجھ پر دیا جاتا میرے بھائی حنیف کو کیوں ملوث کیا گیا جبکہ وہ میرے ساتھ بھی نہیں رہتا ہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ پولیس سے یکم مارچ کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اوور ریڈنگ

مزید :

علاقائی -