مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے لئے منتخب کئے گئے افسروں کے نام چیلنج

مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے لئے منتخب کئے گئے افسروں کے نام چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے لئے منتخب کئے گئے افسروں کے نام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے ۔اس سلسلے میں دائر درخواست نمٹاتے ہوئے عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو حکم دیا ہے کہ کورس کے افسروں کی فہرست کے خلاف عرضداشت پر 3 دنوں میں فیصلہ کیا جائے ، جسٹس جواد حسن نے ریلوے کے گریڈ19 کے افسر ہمدان نذیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے لئے افسروں کی فہرست بدنیتی پر بنائی گئی، کورس کیلئے نامزدگی کرنے کے باوجود کورس جوائن نہیں کرنے دیا جا رہا، کورس میں نامزدگی کرنے کے بعد دوسرے افسروں کا نام فہرست میں شامل کردیا گیا، لہذا عدالت مڈکیریئر مینجمنٹ کورس میں نامزدگی کے مطابق شرکت جوائن کرنے کا حکم دے۔

فہرست چیلنج

مزید :

علاقائی -