کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر 21مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب

کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر 21مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کین کمشنر پنجاب سے گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر 21مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اصغر علی سمیت دیگر کاشتکاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ شوگر ملز مالکان گنا وصول کرنے کے باوجود واجبات ادا نہیں کر رہے، شوگر ملز مالکان نے بے بنیاد اعتراضات لگا کر واجبات روک رکھے ہیں، کین کمشنر پنجاب آفس شوگر ملز مالکان کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے،لہذا گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا جائے، کین کمشنر پنجاب نے عدالت میں مختصر رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر تے ہوئے 21مارچ تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
واجبات ادا

مزید :

علاقائی -