لیزمعاہدہ ختم ہونے کے بعد واجبات کے تقاضے کا نوٹیفکیشن معطل
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ریلوے اراضی کا لیز معاہدہ ختم ہونے کے بعد شہری سے واجبات کے تقاضے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے محکمہ ریلوے سے دوہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹسں عائشہ اے ملک نے محمد اسماعیل کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہ نور کے علاقے میں محکمہ ریلوے سے 2008ء میں ریلوے سے 3سال کے لیز پر زمین لی، 3سال بعد معاہدے میں 3سال کی توسیع کی گئی اور یہ معاہد ہ دو ہزار چودہ میں ختم ہو چکا ہے، معاہدہ ختم ہونے کے باجود ریلوے نے 11لاکھ 84ہزار کا نوٹس بھجوا دیا ہے جو غیرقانونی ہے۔
معاہدہ ختم