ڈاکوؤں ، راہزنوں اور چوروں سے برآمد مال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم

ڈاکوؤں ، راہزنوں اور چوروں سے برآمد مال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم

  

لا ہور (کرا ئم رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں ، راہزنوں اور چوروں کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے سپر د کر دیں۔ ایس پی سی آئی اے طارق الہی مستوئی نے ڈاکوؤں اور راہزنوں کے گروہوں کے ممبران سے برآمد کی گئی15 لاکھ 56ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء ان کے اصل مالکان میں تقسیم کیں۔ طارق الہی مستوئی نے شہریوں عدنان رشید، محمد فہیم اقبال، محمد علی، محمد اجمل، شیروز اختر، شوکت علی، اسد عزیز، تنویر قمر، ارشد حمید، سید عطرت عباس، عارف بھٹی، محمد فیاض، اسلم پرویز، قیصر اشفاق، غضنفر عباس، محمد ندیم، عمران ، مسرور احمد، عبدالرحمان، مقبول، مرزا فرقان، خرم شہزاد اور عثمان میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات،موبائل فونزا ور دیگر قیمتی اشیاء تقسیم کیں۔

B

مزید :

علاقائی -