دو سو سے زائد افغان خاندان محفوظ مقامات پر منتقل، نارویجن کونسل

دو سو سے زائد افغان خاندان محفوظ مقامات پر منتقل، نارویجن کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل ( نیٹ نیوز ) نارویجن ریفیوجی کونسل کے مطابقپاکستان میں حالیہ بم دھماکوں کے بعد پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے باعث دو سو سے زائد افغان خاندان اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری داوش نے قبول کی تھی۔ پاکستان کا موقف ہے کہ یہ کارروائیاں سرحد پار سے مشرقی افغانستان سے ہو رہی ہیں ۔پاک فوج کے مطابق سو سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔دوسری جانب افغان حکام کے کہنا ہے کہ پاکستانی حملوں کے مقابلے کیلئے افغان فورسز تعینات کی گئی ہیں ۔ ننگر ہار کے ترجمان عطا ء اللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حملے جاری رہے تو ہم بھی جواب دینگے۔

مزید :

علاقائی -