حلقے میں اتحادیوں کی مداخلت، پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمود جان مستعفی

حلقے میں اتحادیوں کی مداخلت، پی ٹی آئی کے ایم پی اے محمود جان مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمود جان نے اپنے حلقے میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے مداخلت کیے جانے پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 7 سے منتخب ایم پی اے محمود جان کی جانب سے قیادت کو شکایت کی گئی تھی کہ اتحادی پارٹیاں جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی ان کے حلقے میں مداخلت کر رہی ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے دونوں جماعتوں کو فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں جس سے وہ ان کا ووٹ بینک خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محمود جان نے اسمبلی میں بھی شکایت کی تھی کہ اگر ان کے حلقے میں اتحادیوں کی جانب سے مداخلت کا سلسلہ نہ رکا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے لیکن ان کی بات کا کسی نے نوٹس نہیں لیا، جس کے بعد آج (پیر کو ) انہوں نے احتجاجاً اپنا استعفیٰ سپیکر پختونخوا اسمبلی کو جمع کرادیا۔

مزید :

علاقائی -