شام،سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4روسی فوجی ہلاک،2زخمی

شام،سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4روسی فوجی ہلاک،2زخمی

  

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے سے 4روسی فوجی ہلاک2زخمی ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے ’’آر ٹی ‘‘کے مطابق شام میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے سے 4روسی فوجی ہلاک2زخمی ہوگئے ہیں،یہ فوجی 16فروری کو اس وقت نشانہ بنے جب سڑک کنارے دبایا گیا بارود زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،روسی وزارت داخلہ نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ایک دھماکے میں 2فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جو آرمی کے کیمپ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

علاقائی -